سی ٹی ڈی کی کارروئی،ملیر سے 4ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

July 10, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی نے ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان فرحان حیدر، محمد مظہر،محمد عاطف اور شہزاد فرخ کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے،گرفتار ملزم فرحان ایم کیو ایم ٹارگٹ کلنگ ٹیم ملیر سیکٹر کا ممبر ہے، ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں پانچ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے،ملزم مظہر بحثیت یونٹ 99 یونٹ انچارج ٹارگٹ کلنگ ٹیم کو سپروائز کرتا رہا ہے، ملزم عاطف اور شہزاد عرف فرخ اسلحہ کی سپلائی ،بھتہ کلیکشن اور دیگر سنگین نوعیت کے حرائم میں ملوث ہیں۔