سندھ پولیس،دو روز میں کورونا کے 40نئے کیسزسامنے آئے

July 10, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس کے1925 افسران اورجوان کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گذشتہ دو روز کے دوران کوروناکے40نئے کیسز سامنے آئے۔زیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد1452ہے۔457افسران اورجوان صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔