پی ایس ایل: ٹکٹوں کی رقوم کی واپسی آئندہ ہفتے سے ہوگی

July 10, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ایس ایل فائیو میں مکمل نہ ہونے والے میچوں کی ٹکٹوں کی رقوم کی واپسی کا عمل آئندہ ہفتے سے شروع ہوگا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ دس میچوں کے ٹکٹوں کے رقوم کی واپسی دو حصوں میں کی جائے گی ۔پہلے مرحلے میں چھ گروپ میچز کے ٹکٹوں کی رقم واپسی کی جائے گی ۔