مکہ مکرمہ میں میٹرو منصوبے کے بنیادی ڈھانچے کا کام 99 فیصد مکمل

July 10, 2020

مکہ مکرمہ(شاہدنعیم) مکہ مکرمہ میں میٹرو بچھانے کا کام کرنے والی کمپنی نے کہا ہے کہ منصوبے کے بنیادی ڈھانچے کا 99 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔ ٹھیکیدار کمپنی کے سربراہ یاسر ابو عتیق نے بتایا ہے کہ مکہ میٹرو کا ٹریک بچھا دیا گیا ہے، حرمین ٹریک کے قریب میٹرو اسٹیشن میں 99.80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ طریق عبد اللہ عریف ٹریک اور طریق منصور ٹریک میں 85 فیصد کام ختم ہوچکا ہے، میٹرو کے لیے تعمیر کیے جانے والے پل بنیادی اہمیت کے حامل ہیں جن میں 71 فیصد کام کیا جا چکا ہے۔