شہری 2 گاڑیوں، 11 موٹرسائیکلوں سے محروم، متعدد موبائل بھی چھین لئے گئے

July 10, 2020

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری دوگاڑیوں ،دس موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،ملکی وغیرملکی کرنسی،17موبائل فونز اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے۔ اسلام آباد سے بھی ایک موٹر سائیکل اڑا لیا گیا۔تھانہ ویسٹریج نےگن پوائنٹ پرطلائی زیورات اورنقدی وغیرہ چھیننے، تھانہ پیرودھائی نے 16ہزارروپے اور موٹرسائیکل چھیننے، تھانہ وارث خان نے موٹرسائیکل اپلائیڈ فار ، 3ہزارروپے اور موبائل چھیننے، تھانہ وارث خان نے اسلحہ کی نوک پر 12ہزارروپے اور 2موبائل فون چھیننے،تھانہ نیوٹاؤن نے اسلحہ کی نوک پر 33ہزار 180 روپے اور موبائل فون چھیننے، دو خوتین کے پرس سے ایک لاکھ باون ہزار روپے چرانے،اسلحہ کی نوک پر موبائل اور 2 ہزار چھیننے، نقدی چھیننے، تھانہ صادق آباد نے 2موبائل ، لیپ ٹاپ اور ایک لاکھ 22ہزارروپے چوری، تھانہ ریس کورس نے طلائی زیورات وموبائل لوٹنے، تھانہ ائرپورٹ نےاسلحے کی نوک پر دکان سے 36ہزار روپے، 12 موبائل، موبائل کارڈزمالیتی30ہزارروپے ،کسٹمرز سے ہزاروں اور موبائل،تھانہ صدربیرونی نے دوموبائل چھیننے،تھانہ صدربیرونی نے گن پوائنٹ پر1290 ڈالر ،موبائل ، دور بین اور آرٹیفیشل جیولری چوری، دریں اثناء تھا نہ بنی گالہ نےموٹرسائیکل چوری ،تھا نہ سیکر ٹریٹ پولیس نےدوران سفر خاتون سے طلائی کڑا ہتھیانے، اور لاکھوں کے چیک ڈس آنر پر بھی مقدمات کر لیے۔