بھاری مالیت کی منشیات برآمد،4خواتین سمیت32گرفتار

July 10, 2020

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) انٹی نارکوٹکس فورس نے 23ملک گیر کارروائیوں کے دوران دو میٹرک ٹن منشیات جس کی بین الاقوامی مالیت74 ملین امریکی ڈالر ہے برآمد کر لیں ، منشیات اسمگلنگ میں ملوث 4خواتین سمیت 32 ملزمان کوحراست میں لے کر17گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں ۔ برآمد شدہ منشیات میں ساڑھے چرس، مارفین ،افیون،ہیروئن اور 2 ایمفیٹامائن شامل ہے۔ اے این ایف راولپنڈی نے بھی پانچ کارروائیوں میں منشیات برآمد کر لی۔