آزاد پتن پاور پراجیکٹ، متبادل جنگل کیلئے جگہ کا بندوبست نہ ہوسکا

July 10, 2020

راولپنڈی(راحت منیر،اپنے رپورٹر سے) آزاد پتن720میگا واٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط ہونے کے باوجود تاحال منصوبہ کیلئے متبادل جنگل کیلئے جگہ کا بندوبست نہیں ہوسکا ۔ ذرائع کے مطابق منصوبہ کی ڈیم سائٹ سے درخت کاٹنے کیلئے متبادل جنگل گوجرخان میں لگایا جانا ہے۔ ایک سال سے زیادہ ہوگیا ہے لینڈ ایکوزیشن کلکٹرایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ راولپنڈی ڈویژن نے جنگل کی اراضی ایکوائر کرنے کیلئے رقم جمع نہیں کرائی ۔متبادل جنگل3272کنال9مرلہ پر لگایا جائے گاجس کیلئےستمبر2018میں سیکشن چار کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔بعد میں2اپریل 2019میں اراضی کی قیمت کا تعین16کروڑ 72 لاکھ66 ہزار 420روپے کیا گیا تھاجس کے بعدجولائی 2019 میں ایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ کو دومرتبہ مراسلے بھجوائے گئے تھے لیکن رقم جمع نہیں کرائی گئی۔