مویشی منڈیوں میں ایس اوپیزپرسختی سےعمل کرناہوگا،گورنر

July 10, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنےمخیرحضرات کےتعاون سے سکولز کے طلباء میں کورونا سے بچاؤ کیلئے فیس شیلڈ تقسیم کرنےکاآغازکرتےہوئےکہاکہ مویشی منڈیوں سے کورونا کے پھیلاؤ کوروکنے کیلئے ایس او پیز پر سختی سے 100فیصد عملددرآمد کرنا ہوگا ورنہ نتائج تباہ کن ہوسکتے ہیں۔وہ جمعرات کےروز گورنرہا ؤس، لاہور میں لاہور چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسڑی کے سابق صدر الماس حیدر کی جانب سے عطیہ کردہ کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی شیلڈ تقسیم کر نے کی تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔گور نر پنجاب نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ کورونا کی وجہ سےیونیورسٹیزسمیت دیگر تعلیمی ادارے بند ہونے سے بہت تعلیمی نقصان ہو رہا ہے مگر اب وفاقی حکومت نے 15ستمبرسےتعلیمی ادارےکھولنےکااعلان کردیاہے ہم یونیورسٹیز سمیت تمام تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملددرآمدکوبھی یقینی بنائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ عید الفطر کے موقع پر شاپنگ سنٹرزسمیت رش والی جگہوں پر عوام نے کورونا کو خطرناک حد تک نظر انداز کرد یا تھا جسکی وجہ سے پاکستان میں کورونا کے مر یضوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے مگر اب اس عید پر کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی انتہائی خطر ناک ہوگی ۔ اُنہوں نےکہاکہ وزیر اعظم عمران خان کا سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ فائدہ مند ثابت ہوا ہے لیکن کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں چیلنجز بہت زیادہ ہیں۔ گورنر نے کہا کہ ہر انسانی جان ہمارے لیے قیمتی ہے عوام سے بھر پور اپیل کرتے ہیں کہ وہ شاپنگ سنٹرز سمیت ہرجگہ اور عید پر کورونا ایس اوپیز پر عملددرآمد یقینی بنائیں کورونا سے بچا ؤ اور آگاہی کیلئے علما اکرام بھی اپنا کردار ادا کریں تاکہ کورونا سے نجات حاصل کی جاسکے۔