گھروں میں لاکھوں کے ڈاکے، سڑکوں پر کئی راہ گیر لٹ گئے

July 10, 2020

لاہور(کرائم رپورٹر) کاہنہ کے علاقہ میں احمد سے 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،گرین ٹاؤن کے علاقہ میں علی کے اہل خانہ سے 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،راوی روڈ کے علاقہ میں شیراز سے 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،برکی کے علاقہ میں عابد کے گھر سے 3لاکھ روپے کے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، شاہدرہ کے علاقہ میں جمیل کے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، لٹن روڈ کے علاقہ میں جنید کے اہل خانہ سے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، اکبری گیٹ کے علاقہ میں راشد کے گھر سے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان ،ملت پارک کے علاقہ میں عمران سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان ، لاری اڈہ میں عمران سے ستر ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ڈیفنس ،گارڈن ٹاون،لٹن روڈ سے گاڑیاں جبکہ ملت پارک،لوئر مال،نولکھا سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔