آئندہ ہفتے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کاروسٹر جاری، نیب کیسز کیلئے نیا بنچ بنادیا گیا

July 10, 2020

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں نیب مقدمات کی سماعت کے لئے جسٹس مسعود عابد نقوی اورجسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل نیا دورکنی بنچ تشکیل دے دیا گیاہے. جسٹس مسعود عابد نقوی کی سربراہی میں دورکنی بنچ 13 جولائی سے نیب اور فوجداری کیسز سنے گا. پرنسپل سیٹ پر عدالتی چھٹیوں کے چوتھے ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کیلئے ججز روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔