2خواتین ڈاکٹرز کی گریڈ 20میں ترقی

July 10, 2020

لاہور(خصوصی نمائندہ،جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب نے دو خواتین ڈاکٹرز کو گریڈ 20میں ترقی دے کر پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج و لاہور جنرل ہسپتال میں پروفیسرز تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈاکٹر انیلہ اصغر نے پروفیسر آف ڈرماٹالوجی اور ڈاکٹر منیزہ ناطق نے پروفیسر آف پتھالوجی کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔