بقایاجات کی ادائیگی کیلئے اقدامات کررہے ہیں‘سیکرٹری اطلاعات

July 10, 2020

کوئٹہ(خ ن)صوبائی سیکرٹری اطلا عات شاہ عرفان غرشین سے ا یکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے وفد کی ملاقات کی اس موقع پرصنعت کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی سیکرٹری اطلاعات شاہ عرفان غرشین نے کہاکہ2017/18ء کے بقایاجات کی ادا ئیگی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ صوبائی حکومت مقامی اخبارات کے مسائل سے بخو بی آگاہ اور ان کے حل کیلئے اقدامات کررہی ہے صوبے کے اخبارات وجرائد بھی کرونا وائرس کی وجہ سے شدید متاثر ہورہے ہیں۔صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ صنعت کو مالی دبائوسے نکالا جاسکے وفد نے سیکرٹری اطلاعات کو مسائل کے حوالے سے بتایا کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے احکامات کے باوجود ڈسپلے اشتہارات کا اجراء ء نہیں کیاجاتا جبکہ ریگو لر اشتہارات میں بھی مقامی اخبارات کو نظر انداز کیا جارہا ہےجس پر سیکرٹری کا کہنا تھا کہ صنعت کے مسائل کے حل کیلئے واضح پالیسی پر کام آخری مرحلہ میں ہے جس سے تمام ا سٹک ہولڈر ز کی تجاویز کو شامل کیاگیا ہےوفد میں چیئرمین حاجی عبدالغفار لانگو ، جنرل سیکرٹری مرتضیٰ ترین ،ڈپٹی چیئرمین رضوان ہاشمی ،پریس سیکرٹری مدثر ندیم ایگز یکٹیو ارلاکان نعیم اختر سہیل بلال ،منیر بلوچ اور عمران احمد جمالی شامل تھے۔