شہید ڈپٹی کلکٹر کسٹم ڈاکٹر عبدالقدوس شیخ کا مشن جاری رکھا جائے گا ٗ کلکٹرکسٹم

July 10, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کلیکٹر کسٹمزپریونٹیو کوئٹہ عرفان جاوید نے کہا ہے کہ شہید ڈپٹی کلیکٹر کسٹم ڈاکٹر عبدالقدوس شیخ کی قربانی رائیگا ں نہیں جائے گی ان کے مشن کو جاری رکھا جائے گا شہید کے قاتلوں کو قانون کے کہٹرے میں لائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید کی پہلی برسی کے موقع پر کوئٹہ کسٹم ہائوس میں افسران وعملے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہید ایک نڈر اور بہادر آفیسر تھے انکی شہادت رائیگاں نہیں جانے دینگے شہید کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے اسمگلرز کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے رہے ہیں ہمیں اپنے افسران اور جوانوں پر فخر ہے جو جرات اور بہادری سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں محکمہ کسٹم اپنے آفیسر ز اور اسٹاف کے شانے بشانے اورہر نازک وقت میں قوم کے ان سپوتو کے ساتھ کھڑے رہے گے شہید کی شہادت ملک ، قوم اور محکمے کسٹم کے لئےبڑا نقصان ہے واضح رہے کہ شہید ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز کوئٹہ ڈاکٹر عبدالقدوس شیخ 4جولائی 2019کی شب کولپور چیک پوسٹ پر چیکنگ کر رہے تھے کہ ایک ٹرک سے ٹائلز برآمد ہونے پر قبضے میں لیا تھا اس کارروائی کے بعد ڈپٹی کلیکٹر اور اچیک پوسٹ انچارج کے ہمراہ گاڑی میں کولیور سے واپس گھر جا رہے تھے ایک پک اپ میں سوار درجنوں مسلح نقاب پوش جو ان کی گاڑی کا تعاقب کر رہی تھے گاہی خان چوک پر ان کی گاڑی کو روک کر ڈپٹی کلیکٹر کوگاڑی سے نکل کر تشدد کا نشانہ بنایا اور شدید زخمی کر دیا تھا جنہیں کراچی کے آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 9جولائی کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔