شہید باز محمدفائونڈیشن کی کاوشیں قابل قدر ہیں‘بی ایس او

July 10, 2020

کوئٹہ(پ ر)بی ایس او کے مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ اورکوئٹہ زون کے آرگنائزر صمند بلوچ نے شہید باز محمد کاکڑ فائونڈیشن کا دورہ کیا اور فائونڈیشن کے سی ای او ڈاکٹر لعل خان کاکڑ سے ملاقات کی اور انہیں شہدائے 8 اگست ڈیجیٹل لائبریری کے لئے کتابوں کا تحفہ دیارہنمائوں نے کہا کہ 8 اگست کے انسانیت سوز سانحے نے بلوچستان کو عظیم انسانی قوت سے محروم کردیا یہ نقصان ناقابل تلافی ہے شہدائے 8 اگست کی فکر و فلسفے کو آگے بڑھانے کے لئے شہید باز محمد کاکڑ فائونڈیشن کی کائوشوں سے شہید وکلاء کے لواحقین کو حوصلہ ملتا ہے بی ایس اوان کائوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے بلخصوص شہدائے 8 اگست کے نام سے منسوب لائبریری کا قیام حقیقی معنوں میں شہید وکلاء کی فکر و فلسفے کی نمائندگی کرتا ہے اس موقع پر سی ای او نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بی ایس او کی قیادت نے دورہ کرکے ہمیں حوصلہ دیا ہے ہم اپنے کام کو بلوچستان کے عوام کی خاطر بہترین انداز میں جاری رکھے گے ۔