ڈاکٹر شہلا کاکڑ ایک باہمت خاتون تھیں، بلوچستان بار کونسل

July 10, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بارکونسل نے ڈاکٹر شہلا کاکڑ کے انتقال پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر شہلا سمیع کاکڑ ایک باہمت خاتون تھیں جنہوں نے سانحہ آٹھ اگست کے موقع پر بڑی بہادری جرائت کے ساتھ بم دھماکے میں زخمی وکلاء کی تیمار داری کی اپنی پیشہ کی ساکھ رکھی اور سرزمین بلوچستان کا حق ادا کیا بلوچستان بار کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ آٹھ اگست بم دھماکے کے موقع پر اسپتال کا ڈاکٹرز وعملے کو غائب پایا گیا جبکہ ڈاکٹر شہلا سمیع کاکڑ اپنا وارڈ چھوڑ کر ایمرجنسی پہنچیں اور زخمی وکلاء کے علاج میں مشغول ہوگئیں اور سرزمین بلوچستان کی بیٹی ہونے کا حق ادا کیا ڈاکٹر شہلا سمیع کاکڑ بلا خوف و خطرہ کی اپنی ذمہ ادا کرتی رہی بلوچستان بار کونسل کو انکے انتقال سے گہرا دکھ ہوا اور ان کے فیملی ممبران سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔