لائیو اسٹاک ڈائریکٹوریٹ کی عمارت کی حالت زار کا نوٹس لیا جائے، ایپکا

July 10, 2020

کوئٹہ(پ ر)ایپکا لائیو اسٹاک یونٹ کا اجلاس صدر محمد اشرف بلوچ کی زیر صدارت ہوا،جس میں اسپنی روڈ پر واقع ڈائریکٹریٹ کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں کہا گیا کہ ہر سال لاکھوں روپے مینٹیننس کیلئے جاری ہونے کے باوجود6سال سے دفتر میں رنگ و روغن اور مرمت کا کام نہیں ہوا،حکام بالا کہتے ہیں کہ نئی عمارت تعمیر ہو رہی ہے مگر تاحال اس کی بھی کوئی خبر نہیں، اجلاس میں کہاگیا کہ دفتر کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے ملازمین کا تحافظ یقینی بنایا جائے۔