سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کے تبادلوں کی تفصیلات جاری

July 10, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کے تبادلوں کی تفصیلات جاری۔ اکیس ہزار درخواستوں میں سے صرف دس ہزار دو سو درخواستوں کو منظور کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تبادلوں کیلئے جمع کروائی گئی ساٹھ فیصد سے زائد درخواستوں کو مسترد کردیا گیا۔ اکیس ہزار سے زائد درخواستیں آن لائن جمع کروائی گئی تھیں جس میں سے دس ہزار دو سو درخواستوں کو منظور کیا گیا جبکہ تینتیس سو زائد درخواستوں کو مسترد کردیا گیا۔