2 سال کے دوران مہنگائی میں 3 سو فی صد اضافہ کیا گیا،ن لیگ

July 10, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی ضلعی صدر ڈاکٹر حمیدہ خانم، جنرل سیکریٹری روبینہ خلیل، سابق ایم پی اے خولہ امجد ودیگر نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ 2 سالوں کے دوران مہنگائی میں تین سو فی صد تک اضافہ کیا گیا اور غریب شہریوں کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی، رہی سہی کسر یوٹیلیٹی بلز میں اضافے نے پوری کردی جس کے باعث غریب شہری آج اپنے گھروں کی اشیاء اونے پونے داموں بیچ کر بجلی و گیس کے بلز بھر رہے ہیں، لیگی خواتین نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے جو سہانے خواب دکھائے تھے وہ ریت کا ڈھیر ثابت ہوئے ہیں۔