ہیلتھ کیئر کمیشن کے نئے بورڈ آف گورنرز کی نامزدگی ‘ تین ارکان کا تقرر

July 10, 2020

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے نئے بورڈ آف گورنرز کی نامزدگی کے لئے سرچ اینڈ نامینیشن کونسل کےتین ارکان کا تقرر کر دیا جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ارکان میں پروفیسر ڈاکٹر محمد دائود، ریٹائر سیکرٹری حفظ الرحمٰن اور آسیہ شامل ہیں، نئے بورڈ آف گورنرز کی نامزدگی کے لئے آئندہ ہفتے صوبائی وزیر صحت کی صدارت میں اجلاس طلب کیا جائےگا۔ذرائع کے مطابق پچھلے سال بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین اور بعض ممبران کے مستعفی ہونے اور بعض کی مدت ختم ہونے کے بعد بورڈ آف گورنرز عملا ٰغیر فعال ہے، کمیشن کے تمام اہم عہدے خالی ہیں اور قائمقام افسران کے ذریعے امور چلائے جارہے ہیں۔