ٹاؤن ون انتظامیہ کا فن لینڈ کو شالیمار گارڈن میں شامل کرنیکا فیصلہ

July 10, 2020

پشاور(وقائع نگار) پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ٹاؤن ون پشاور انتظامیہ نے پردہ باغ کے بعد فن لینڈکوبھی شالیمار گارڈن میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیاہے جبکہ اعجازآبادپارک اور گلبہار پارک میں شہریوں کی تفریح کے لئے بینچ اور لائٹس نصب کردی ہے۔ گزشتہ سال چیف سیکرٹری کے احکامات پرٹاؤن ون انتظامیہ نے آٹھ کروڑ روپے کے عوض پر فن لینڈکے ٹھیکہ دار کے لیزقبل ازوقت ختم کر کے ٹھیکہ دار کو فن لینڈ میں کی گئی سرمایہ کاری کی ادائیگی بھی کر دی گئی ہے ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن ون سلیم خان کا کہنا ہے کہ پشاور کے تمام پارکوں اور شالیمارگارڈن کا حالات زار بہتر کرنے کی تگ ودو شروع کردی ہے تاکہ شہریوں کو بہتر تفریح کے مواقع میسر ہوسکے۔