انڈس واٹر کمشنرز کے سالانہ اجلاس کیلئے متبادل ذرائع پر غور

July 10, 2020


پاکستان اور بھارت نے کورونا کی موجودہ صورتحال کہ وجہ سے انڈس واٹر کمشنرز کے سالانہ اجلاس کےلیے متبادل ذرائع پر غور کر نے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ نےجیو نیوز کو بتایا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت کے انڈس واٹر کمشنرز کا اجلاس 31مارچ 2020ء تک نئی دہلی میں ہونا تھا جو کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث موخر کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ اجلاس بلانے کےلیے متبادل ذرائع پر غور کے لیے بھارت کا خط موصول ہو گیا ہے ابھی یہ طے ہونا باقی ہے کہ انڈس واٹر کمشنرز کا اجلاس بلانے کے لیے متبادل ذرائع کیا ہونگے ۔

پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان انڈس واٹر کمشنرز کے اجلاس میں بھارت سے سیلاب کا ڈیٹا بروقت فراہم کرنے کا معاملہ بھی اٹھائے گا۔

سید مہر علی شاہ نے بتایا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت سالانہ اجلاس کےلیے دونوں ملکوں کے انڈس واٹر کمشنر رابطے میں تھے ۔