کراچی: پہلی بار ناغہ کے باوجود پمپس پر CNG دستیاب

July 10, 2020


کراچی میں پہلی بار 2 دن کے ناغہ کے باوجود شہر کے متعدد پمپس پر سی این جی دستیاب ہے۔

70 فیصد گیس پیدا کرنے والے صوبے سندھ کے سی این جی پمپس کو ایل این جی دینے کا منصوبہ کامیاب ہوگیا۔

صوبے بھر میں 35 پمپس ایل این جی سے سی این جی لینے پر رضامند ہو گئے۔

پمپس مالکان کے مطابق کراچی کے 15 اور اندرون سندھ کے 20 پمپس پر سی این جی دستیاب ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ کچھ پمپس پر 110 روپے کلو میں سی این جی فروخت ہو رہی ہے۔