سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی

July 10, 2020

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دو سو روپےکمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 8 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 172 روپے کم ہوکر 93 ہزار 364 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونےکی قدر 6 ڈالر کم ہوکر 1808 ڈالر فی اونس ہے۔