کوروناوائرس کا گراف اب نیچے آنے لگا ہے، سیکرٹری صحت پنجاب

July 10, 2020

سیکرٹری صحت پنجاب نبیل احمد اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات میں واضح کمی ہونا شروع ہوگئی ہے، جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کا گراف اب نیچے آنے لگا ہے۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل احمد اعوان نے کہا کہ 24 مارچ سے شروع ہونے والی کورونا وباء 12جون کو انتہاء پر پہنچی تھی، تاہم اب کورونا وائرس کنٹرول میں آچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں بھی کورونا کیسز کم ہونا شروع

انہوں نے کہا کہ 12 جون کو پنجاب میں ایک ہزار 523 نئے مریض آئے، آج صرف 674 آئے۔

نبیل احمد اعوان نے کہا کہ پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات 16جون کو ہوئیں ان کی تعداد 86 تھی، جبکہ آج کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 17 ہے۔