میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری بلا جواز ہے، سراج الحق

July 10, 2020

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایڈیٹر انچیف جیو و جنگ گروپ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری بلا جواز ہے۔

سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے اُن کا کہنا تھا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ آپ ایک شخص کو مہینوں جیل میں رکھیں اور الزام بھی ثابت نہ کرسکیں۔

سراج الحق نے کہا کہ اس سے پہلے بھی حکومت نے نیو چینل کو بند کیا، پھر چینل 24 کو بند کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت ایک اینکرکو بھی برداشت نہیں کرسکتی۔