قازقستان: مارشل آرٹسٹ کے حیرت انگیز کرتب، دیکھنے والے حیران

July 10, 2020

یوں تو آپ نے کئی کھلاڑیوں کا مارشل آرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن ویڈیو میں نظر آنے والے قازقستان کے اس مارشل آرٹسٹ کی مہارت کی داد دینے پڑے گی۔ جو حیرت انگیز کرتب یہ پیش کر رہا ہے وہ حیران کن ہے۔

Farabi Davletchin نامی مارشل آرٹ کے ماہر نوجوان نے تائی کوانڈو ٹرکس استعمال کرتے ہوئے ترتیب سے رکھی موم بتیوں کو نن چکو سے بجھانے کا مظاہرہ کیا۔

ماہر نوجوان نے بوتل کا ڈھکن کھولنے سمیت ایسی حیرت انگیز کرتب پیش کئے کہ دیکھنے والے بھی نوجوان کی مہارت کی داد دینے پر مجبور ہوگئے۔