لاہور: آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ درج

July 10, 2020

لاہور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ستو کتلہ کے علاقے میں آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ ثناء پر تشدد کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کو انصاف فراہم کیا جائےگا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے آٹھ سالہ بچی پر تشدد کی ایف آئی آر ملزم حماد کے خلاف درج کرائی ہے۔

تھانہ ستوکتلہ میں درج ایف آئی آر دفعہ اے 328A اور 34 کے تحت درج کی گئی ہے۔

سارہ احمد کا کہنا ہے کہ بیورو کی قانونی ٹیم اس کیس کو دیکھ رہی ہے، متاثرہ بچی کا علاج معالجہ بھی جاری ہے۔

لاہور: تشدد کی شکار 8 سالہ ملازمہ کو بازیاب کرا لیا گیا

واضح رہے کہ گذشتہ روز لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن سے گھریلو تشدد کی شکار 8 سالہ ملازمہ کو بازیاب کرا یا گیاتھا۔

بازیاب کرائی گئی بچی کے ہاتھ، پاؤں، بازو، گردن اور کمر پر زخموں کے نشانات تھے۔

چیئرپرسن چائلد پروٹیکشن بیورو کے مطابق حماد نامی شخص نے گھریلو ملازمہ ثناء کو مبینہ طور پر بچوں کا دودھ چوری کرنے کے الزام پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا کہنا تھا کہ حماد نے ملازمہ کو پانچ د ن تک بھوکا رکھا۔