خیبرپختونخوا: کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں 11 اموات

July 10, 2020

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں 11 افراد کا انتقال کرگئے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1074 ہوگئی ہے، جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے369 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:کورونا کا گراف اب نیچے آنے لگا ہے، سیکرٹری صحت پنجاب

پشاور سے جاری محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 29ہزار 775 ہوگئی ہے، کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں 768 مریض صحت یاب ہوئے۔

علاوہ ازیں پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد کا کورونا وائرس سے انتقال ہوا۔