ایم کیو ایم نے شادی ہالز کھولنے کے لیے سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی

July 10, 2020

متحدہ قومی موومنٹ نے ضروری احتیاطی تدابیر کے ساتھ شادی ہال اور بینکوئٹس فوری کھولنے کے لئے قرار داد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی۔

ایم کیوایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے شادی ہالز کھولنے کے لیے قرار داد سندھ اسمبلی میں جمع کرائی۔

محمد حسین نے قرار داد میں مطالبہ کیا کہ جس طرح ایس اوپیز کے ذریعے تمام کاروبار کھولنے کی اجازت ہے، اسی طرح ضروری احتیاطی تدابیر اور کورونا سے بچاؤ کی ایس او پیز پر عمل کراتے ہوئے شادی ہال اور بینکوٹس کو فوری طور پر کھولنے کی اجازت دی جائے۔

ایم کیو ایم رکن صوبائی اسمبلی کا مزید کہنا ہے کہ اس کاروبار سے وابستہ افراد کی معاشی صورت حال انتہائی ابتر ہورہی ہے۔