پاکستان نے کورونا وبا میں زندگی اور روزگار کیلئے متوازن پالیسی اپنائی، عاصم باجوہ

July 10, 2020

معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا وبا میں زندگی اور روزگار کے لیے متوازن پالیسی اپنائی۔

اپنے ایک بیان میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ کورونا میں سماجی صورتحال سے متعلق پاکستان کی موثر پالیسی کو پذیرائی مل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وبا سے نمٹنے کیلئے ملکی پالیسی کی عالمی سطح پر حمایت اس کا واضح ثبوت ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ قوم نے ثابت کیا کہ وہ مہلک وبا کو شکست دینے کے لئے پر عزم ہے۔