پاکستان اولمپکس اور اسپورٹس بورڈ کا ایک صفحے پر آنا ضروری، عارف حسن

July 11, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسین نے کہا ہے کہ حکومت ایس او پی پر عملدرآمد کی ہدایت کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں شروع کرنے کا اعلان کرے، پی او اے اور پی ایس بی کا ایک پیج پر آنا ضروری ہے، مل کر ہی کھیلوں کو فروغ دے سکتے ہیں، ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کے لیے حکومت سے رابطے میں ہیں، اگلے قومی گیمز کی میزبانی کوئٹہ ہی کو دی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو درست طریقے سے بریف نہیں کیا گیا، ٹیمیں منتخب کرنا پی او اے جبکہ فنڈز دینا پی ایس بی کی ذمہ داری ہے۔ غیر ملکی مقابلوں کے لیے دستے کی تشکیل بھی پی او اے کا کام ہے۔