پاکستان کرکٹرز کی دو سیشن میں پریکٹس

July 11, 2020

پاکستان کرکٹرز کی دو سیشن میں پریکٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کے دورے پر موجودقومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے جمعے کو بھی پریکٹس کی، ووسٹرشائرمیں کرکٹرز نے تین تین گھنٹے کے دو سیشنز میں فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔اس کے علاوہ بیٹسمینوں نے بیٹنگ تکنیک بہتر بنانے پر توجہ دی تو بولرز بھی خوب پسینہ بہاتے نظر آئے،ٹیم کے کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کو لیکچر بھی دئیے۔