ساؤتھمپٹن، ویسٹ انڈیز 318 پر آؤٹ

July 11, 2020

ساؤتھمپٹن (جنگ نیوز) ویسٹ انڈین ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگز میں 318 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ اس طرح اسے 114رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ کریگ بریتھویٹ 65، روسٹن چیز 47، شین ڈاروچ 61 اور شامرہ بروکس 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انگلینڈ کے قائم مقام کپتان بین اسٹوکس نے 4، جیمز اینڈرسن نے تین اور ڈوم بیس نے دو شکار کیے۔