ایس او پی کی خلاف ورزی پر 387 رکشوں کا چالان

July 11, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین اور ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق جمعہ کو کی جانے والی کاروائی کے دوران مجموعی طور پر 387 رکشوں کا چالان اور ان پر 1 لاکھ 65 ہزار 9 سو 50 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔