ضیاالدین اسپتال کیماڑی میں کورونا مریضوں کیلئے آئسولیشن وارڈ کا ا فتتاح

July 11, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈاکٹر ضیاالدین اسپتال کیماڑی کیمپس میں کورونا مریضوں کے علاج کیلئے 50 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ کا ا فتتاح کردیا۔ اس موقع ڈاکٹر ضیاالدین اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں کورونا وارڈ کا قیام بہت ضروری تھا کیونکہ یہاں آس پاس ایسا کوئی اسپتال نہیں ہے جو کورونا کے مریضوں کے لیے ہو۔ کورونا مریضوں کے لیے بنائے گئے اس وارڈ میں تمام تر سہولیات سے موجود ہیں جن میں وینٹی لیٹرز سمیت ایچ ڈی یوز، آئی سی یو، آئسولیشن بیڈز آکسیجن، ڈاکٹرز و نرسسز کی بہترین سروسز، دوائیاں اورلیبارٹری ٹیسٹ کی تمام سہولیات موجود ہیں ۔