لاہور میں دبئی کی طرز پر شہر بسا نے کیلئے اتھارٹی کے قیام کی منظوری

July 11, 2020

لاہور (آئی این پی ) لاہور کے شمال میں جدید شہر بسانے کا معاملہ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔ عثمان بزدار اتھارٹی کےچیئرمین ہوں گے،شہر میں ایک بڑی جھیل ، 3بیراج بھی بنیں گےپنجاب حکومت اتھارٹی کے قیام کیلئے آرڈیننس جاری کرے گی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اتھارٹی کے چیئرمین ہوں گے، اتھارٹی نیا شہر بسانے کیلئے کام کرے گی، ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر نیا شہر دبئی کی طرز پر بسایا جائے گا جہاں ایک بڑی جھیل ، 3 بیراج بھی بنیں گے۔ نجی شعبے کی جانب سے 5 ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔