سنگیتا بجلانی نے نے اپنی 60 ویں سالگرہ منائی

July 11, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہ نور بلوچ کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ بوڑھی ہی نہیں ہورہیں لیکن یہی بات بولی وڈ اداکارہ سنگیتا بجلانی پر بھی صادق آتی ہے۔ اداکارہ سنگیتا بجلانی نے جمعرات 9جولائی کو اپنی 60 ویں سالگرہ منا ئی۔ 16 برس کی عمر میں ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی سنگیتا نے بجلی کے نام سے شہرت پائی۔ 27برس کی عمر میں 1987 میں انہوں نے فلم’’قاتل‘‘ سے بولی وڈ میں ڈیبیو کیا اور شہرت کی ان بلندیوں پر پہنچیں جو بہت کم لوگوں کے حصے میں آتی ہیں۔ انہوں نے تری دیو، ہتھیار ، جرم ، یودھا ، یوگندھر، عزت اور لکشمن ریکھا جیسی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔سنگیتا بجلانی کا ایک عرصے تک بولی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کے ساتھ معاشقہ چلتا رہا لیکن ان کے پیار کی بیل منڈھے نہیں چڑھ سکی۔ انہوں نے 1996میں بھارتی کرکٹر ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین سے شادی کی ۔ ان کی یہ شادی 14سال تک قائم رہی تاہم 2010میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔