پاکستان میں رہنے والوں کو اس کے آئین پر عمل کرنا چاہئے،عبدالاعلیٰ درانی

July 11, 2020

بریڈفورڈ(پ ر) پاکستان میں رہنے والوں کو اس کے آئین پر عمل کرنا چاہئے،ان خیالات کا اظہار مولانا عبدالاعلی درانی سیکرٹری نشر و اشاعت مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ نےایک بیان میں کیا ،انہوںنے کہا کہ ہمارے مسلمان حکمرانوں نے اسلام کوتماشابنارکھاہے، انہوں نے کہاکچھ نام نہاد لبرل اور موم بتی مافیا مندر کے حق میں مظاہرہ کرتی ہیں لیکن وہ یہ بھول جاتی ہیں کہ پاکستان ایک خالص نظریاتی سٹیٹ ہے جسے اس کی آئینی اور قانونی حیثیت کا ادراک نہیں وہ اپنے پسندیدہ ملک میں شفٹ ہوجائیں پاکستان میں رہنا ہے تواس کے آئین اور نظریے کو بھی مانناہوگا،ایسے لوگوں کے خلاف اسلامی عدالت میں مقدمہ چلنا چاہیے جو اس کے نظریے کی نفی کرتے ہیں ،مولانادرانی نے کہااگرہندوستان میں ایک ہزار سالہ مسلم حکومتوں نے اللہ و رسول کے ساتھ وفاداری نبھائی ہوتی تو آج پورا ہندوستان پاکستان ہوتا،کاش مسلمان حکمران بھی اسلام پرعمل پیراہوتے اسے سمجھنے اورعمل کرنے والے ہوتے تو یہ روز بد ہمیں نہ دیکھنا پڑتا۔ بیان کے آخر میںانہوں نے وزیر اعظم سے توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ اسلامی نظریاتی کونسل کے فاضل ارکان سے صحیح رہنمائی لیں اوراس ادارے کو فعال بنائیں جواس دور کی سب سے بڑی ضرورت ہے ۔