قومی ائر لائن پرشب خون مارا گیا،الطاف شاہد

July 11, 2020

برمنگھم ( پ ر) پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ حکمران جماعت نے پی آئی اے پر شب خون مارا۔ حکمران ٹولے کی بدترین نادانی اوربدانتظامی کے نتیجہ میں دنیابھرمیں پاکستان کی بدنامی ہوئی،حکمران پارٹیاں آپس میں الجھنے کی بجائے اپنی توپوں کارخ دشمن ملک کی طرف موڑیں۔پی ایس پی کے سواوفاق اوراپوزیشن سمیت کسی صوبائی حکومت نے کشمیریوں سمیت بھارت کے معتوب ومغلوب مسلمانوں کے حق میں آواز نہیں اٹھائی۔حکمران پارٹیوں کے درمیان میڈیاوار کودیکھتے ہوئے بھارت کی کشمیریوں کیخلاف بربریت میں مزید شدت آگئی ہے۔مظلوم کشمیریوں کی وکالت کرنے کے داعی بھی بھارت کی بجائے متحدہ اپوزیشن پربرس رہے ہیں ۔پی ٹی آئی ،پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن والے ریاست کی بجائے اپنی اپنی سیاست بچا نے کیلئے سرگرم ہیں ۔ چوہدری الطاف شاہد نے کہا کہ تبدیلی سرکار کےساتھ ملک میں بحرانوں کاسونامی آیا،حکمران توانائی بحران دورکرنے کیلئے توانائیاں صرف کریں اورعوا م کواطمینان بخش ریلیف دیں ۔پی ٹی آئی ، پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کی سیاست کامحور ان کی پارٹی قیادت ہے ،ان تینوں پارٹیوں کوعوام اورانہیں درپیش مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال واحد سیاستدان ہیں جو اس وقت ملک میں متحرک اپوزیشن قائدکاکردار اداکررہے ہیں۔سیّد مصطفی کمال نے بھرپوراندازسے لوڈشیڈنگ سمیت توانائی بحران کیخلاف آوازاٹھائی اوراس سے نجات کیلئے حکومت کو مثبت تجاویز دیں۔سیّدمصطفی کمال نے ہمیشہ قومی معاملات سلجھانے کیلئے ایجنڈا دیا ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں سمیت اسمبلیوں میں براجمان بیشتر ارکان سیاسی بصیرت اورفہم وفراست سے محروم ہیں۔پی ایس پی کی قیادت قومی مفاہمت کی علمبردار ہے۔