سلووینیا میں ملانیا ٹرمپ کا مجسمہ جلا دیا گیا

July 11, 2020

لندن(جنگ نیوز)سلووینیا میں امریکی یوم آزادی کے دن بعض شرپسندوں نے امریکی خاتونِ اول کے مجسمے کو آگ لگا دی۔ مشرقی یورپ کا ملک سلووینیا ملانیا ٹرمپ کا پیدائشی ملک ہے۔ لکڑی کا یہ مجسمہ جرمنی میں مقیم امریکی آرٹسٹ بریڈ ڈاؤنی نے بنوایا تھا اور اسے سلووینیا کے ایک لوک فنکار نے درخت کا تنا تراش کر بنایا تھا۔اس مجسمے میں ان کے چہرے کے نقوش نہیں تھے تاہم اس میں انہیں اسی طرح کے ہلکے نیلے رنگ کے لباس میں دکھایا گیا ہے جوملانیا ٹرمپ نے اپنے شوہر کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں زیب تن کیا ہوا تھا۔