’’ کک اسٹارٹ سکیم‘‘ کا عوام کی طرف سے خیر مقدم

July 11, 2020

راچڈیل (نمائندہ جنگ)تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بیروزگاری سے بچانے کیلئے حکومت کی طر ف سے 2بلین پونڈز کے بجٹ سے شروع کی جانے والی کک اسٹارٹ سکیم کا عوام کی طرف سے زبردست خیر مقدم کیا گیا ہے۔ مذکورہ سکیم کے تحت چانسلر رشی سنک نے 16سے 24سال کی عمر کے یونیورسل کریڈٹ والے نوجوانوں کیلئے کام کی جگہ پر سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔ چانسلر رشی سوناک کی طرف سے پیش کیا جانے والا منصوبہ اکتوبر میں ختم ہوگا اگر آجر ملازمین کو ملازمتیں فراہم کریں گے تو انہیں ہر ملازم پر 1ہزار پونڈ حکومت کی طرف سے بونس دیا جائے گا۔بیروزگاری کی شرح میں اضافہ روکنے کیلئے مذکورہ اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔ کاروباری اداروں کو تربیت کا ایک عنصر مہیا کرنے پر اتفاق کرنا ہوگا،بالخصوص 16سے 24سال کے نوجوان بیروزگاروں کیلئے اس مالی سکیم مشکلات میں کمی اور بیروزگاری کے بڑھتے طوفان کو روکنے میں مد د ملے گی۔ نوجوان نسل کو معاشی بحران کا سامنا ہے ان کی نوکریاں بچانے ‘ اور انہیں پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے حکومت نے ہمیشہ ٹھو س اقدامات کیے ہیں، منی بجٹ کو بھی معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔