افغان صدر اشرف غنی کی طالبان کو سیاسی عمل میں شریک ہونے کی پیشکش

July 11, 2020

کابل (جنگ نیوز )افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ انتخابی عمل میں شرکت کر کے طالبان اسلامی جمہوریہ کا حصہ بن سکتے ہیں اور اپنے سیاسی دعوؤں کو فروغ دے سکتے ہیں۔کابل میں ویڈیو کے ذریعے افغان امن عمل سے متعلق ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر غنی نے واضح کیا کہ حکومت افغانستان کے پاس یہ استعداد اور سیاسی عزم موجود ہے کہ وہ چار عشروں سے زائد طویل افغان تنازع کو حل کرا سکے۔اس ورچوئل اجلاس میں افغانستان کے بین الاقوامی پارٹنرز کے 18 نمائندے اور بین الاقوامی تنظیموں کے چار نمائندگان شریک ہوئے، جن میں اقوام متحدہ، یورپی یونین اور نیٹو شامل ہیں۔