کے الیکٹرک ناقص کارکردگی کا ملبہ اہالیانِ کراچی پر ڈال رہی ہے، مصطفی کمال

July 11, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، نیشنل کونسل، مرکزی شعبہ جات اور ڈسٹرکٹ کے انچارجز کا اجلاس پاکستان ہاؤس میں منقعدہ ہوا جس کی صدرات پی ایس پی کے چئیر مین سید مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی نے کی۔ ملک کی موجودہ صورتحال، کورونا وائرس کے پھیلاؤ سمیت کراچی میں جاری کے الیکٹرک کی جانب سے طویل اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور زائد بلوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر چئیر مین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گزشتہ کئی سال سے کے الیکٹرک کی نااہل انتظامیہ اپنی ناقص کارکردگی کا ملبہ اہالیانِ کراچی پر ڈال رہی ہے۔ طویل لوڈ شیڈنگ اور زائد بلوں کے ازالے کا واحد حل یہ ہے کہ بجلی کی خریداری اور ترسیل کے لیے کے الیکٹرک کی اجارہ داری کو ختم کرکے سیلولر کمپنیز کی طرز پر مختلف کمپنیز کو کراچی میں بجلی کی خریداری اور فراہمی کے لائسنس جاری کیا جائے۔