کراچی کی فٹ پاتھوں پر تجاوزات ختم نہ ہونے کا ذمہ دار متعلقہ ایس ڈی پی او ، ایس ایچ او اور ہیڈ محرر ہو گا

July 11, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے شہر بھر میں فٹ پاتھوں سےتجاوزات کو فوری ختم کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایسٹ ، ویسٹ اور ساوتھ زونز کے ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری، کی ہیں کہ فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم نہ ہوئیں تومتعلقہ ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور ہیڈ محررز ذمہ دار ہوں گے ، انھوں نےمتنبہ کیا ہے کہ میں خود سرپرائز وزٹس کرکے صورتحال کا جائزہ لوں گا، لہذا فٹ پاتھوں پر موجود، کیبنز و دیگر تجاوزات فوری ختم کی جائیں۔