جامعہ کراچی:موجودہ سمسٹر کی لیٹ فیس ختم ، گزشتہ فیس میں 50فیصد کمی

July 11, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے مارننگ وایوننگ کے وہ طلبہ جو موجودہ اور گزشتہ سیمسٹرز کی فیس جمع کرانے سے قاصر رہے ہیں،ان کی سہولت کے لئے جامعہ کراچی نے لیٹ فیس میں کمی اور ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔موجودہ سیمسٹر کی تمام لیٹ فیس ختم کردی گئی ہے جبکہ گزشتہ سیمسٹرز کی لیٹ فیس میں 50فیصد کمی کردی گئی ہے۔ طلبہ 20جولائی 2020 ء تک جامعہ کراچی آئے بغیر مختلف طریقہ کارسے فیس جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ تمام ایچ بی ایل بینک برانچز پر فیس جمع کرسکتے ہیں جبکہ اس کے علاہ ایچ بی ایل کی انٹرنیٹ بینکنگ،موبائل ایپ اور کنیکٹ ایپ کے ذریعے آن لائن فیس جمع کراسکتے ہیں۔علاوہ ازیں ایچ بی ایل کی کنیکٹ ایجنٹ شاپ پر جاکر بھی فیس جمع کرائی جاسکتی ہے۔