آیا صوفیہ کی میوزیم کی حیثیت ختم، ترک صدر کا مسجد بنانے کا اعلان

July 11, 2020

آیا صوفیہ کی میوزیم کی حیثیت ختم، ترک صدر کا مسجد بنانے کا اعلان

انقرہ (جنگ نیوز )ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے استنبول کی تاریخی اہمیت کی حامل عمارت آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔

ترکی کے صدر کی طرف سے یہ صدارتی حکم نامہ جمعے کو ہی ترکی کے ایک عدالت کے اس فیصلے کے بعد جاری کیا گیا ہے جس میں آیا صوفیہ کی عمارت کی میوزیم کی حیثیت کو ختم کر دیا گیا تھا۔یہ عمارت جو ڈیڑھ ہزار سال پہلے ایک کلیسیا کے طور پر تعمیر کی گئی تھی، اس کی حیثیت کو بدلنے کا فیصلہ تنازع کا باعث رہا ہے۔

سلطنت عثمانیہ کے دور میں اس عمارت کو کلیسیا سے مسجد میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔روس کے آرتھوڈاکس چرچ نے ترکی کی عدالت کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے آیا صوفیہ کے بارے میں فیصلہ سناتے ہوئے ان کے تحفظات کو اہمیت نہیں دی ہے۔

روس کے آرتھوڈاکس چرچ نے کہا کہ اس فیصلے سے اختلافات میں مزید اضافہ ہو گا۔