پیپلز پارٹی نے پی آئی اے کو تباہ کیا، اب مگر مچھ کے آنسو بہارہے ہیں ، شہباز گل

July 11, 2020

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سعید غنی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کو تباہ کرنے میں پیپلز پارٹی کا ہاتھ ہے، پی آئی اے کو زمین بوس کرنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، ملک کو لوٹنے والے مافیاز کی گردن ناپنے کاوقت آگیاہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سیاسی بھرتیاں کر کے پی آئی اے کو تباہ کیا گیا، یہ صرف ایک ادارے کی بات نہیں ہر ادارے کی یہی کہانی ہے، پی آئی اے میں سابقہ حکمرانوں کے گند کو ہم صاف کر رہے ہیں۔