روس کی جانب سے طالبان کی مالی مدد کا ثبوت نہیں ملا،امریکی جنرل

July 11, 2020

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی جنرل نے کہا کہ ہے کہ روس کی جانب سے طالبان کی مالی مدد کا ثبوت نہیں ملا،وزیر دفاع مارک ایسپر کے ہمراہ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج بشمول قومی سلامتی ایجنسی اور دفاعی انٹلی جنس ایجنسی ان اطلاعات کی تصدیق کرنے میں فی الحال ناکام رہی ہے کہ آیا روس نے افغانستان میں امریکیوں پرحملوں کے لیے طالبان کو رقوم فراہم کی تھیں یا نہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ مسلح افواج اور انٹیلی جنس اداروں کو روس کی جانب سے امریکی فوجیوں پر حملوں کے عوض مالی مدد فراہم کرنے کے دعوے کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے۔