خوشحال پاکستان کیلئے احتساب سب کا ہمارا نعرہ ہے، جماعت اسلامی خواتین

July 11, 2020

راولپنڈی ( نیو زرپورٹر ) احتساب سب کا جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے جس کے نتیجہ میں خوشحال پاکستان کا تصور ممکن ہے۔ عوام کا کوئی پرسانِ حال نہیں، ایسے میں جماعت اسلامی کی دیانت دار قیادت ہی عوام کے لئیے امید کی کرن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خواتین دردانہ صدیقی نے سہ روزہ مرکزی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عورت کے مسائل کا حل اور تعلیم و صحت سمیت تمام جائز بنیادی حقوق دلانا جماعت اسلامی کی کوششوں کا حصہ ہے ۔ دریں اثناء دردانہ صدیقی نے مجلس عاملہ کے اراکین کے ناموں کا اعلان بھی کیا۔ زوم میٹنگ پر منعقدہ آن لائن سہ روزہ مرکزی شوری اجلاس میں ملک بھر سے اراکین شوریٰ ،ناظمات صوبہ،قیمہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر اور مرکزی شعبہ جات وبرادر تنظیمات کی نگرانوں نے شرکت کی اور سالانہ کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔