اراضی واگزار آرڈی اے کے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کی ڈپٹی ڈائریکٹرکے عہدہ پر ترقی

July 11, 2020

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) آرڈی اے کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کو گریڈ سترہ سے گریڈ اٹھارہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر زکے عہدوں پر ترقی دیدی تاہم ایک کا کیس موخر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے عمارہ خان کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس جنید تاج بھٹی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر افتخار جنجوعہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ سمیع اللہ نیازی کی پروموشن کے کیسز زیر غور آئے۔ کمیٹی نے جنید تاج بھٹی اور افتخار جنجوعہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر عہدہ پر ترقی کی منظوری دیدی جبکہ سمیع اللہ نیازی کا کیس موخر کر دیاگیا۔